اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کیخلاف ہزارو ں افراد سڑکوں پرنکل آئے

   

تل ابیب : حکومت کی متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف مسلسل ہزاروں لوگ تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے ۔یہ اطلاع روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے اپنی رپورٹ میں دی ہے ۔ مظاہرین نے ہفتے کے روز اسرائیل بھر میں 150 مقامات پر احتجاج کا اعلان کیا۔کراؤڈ سالیوشنز کا اندازہ ہے کہ صرف تل ابیب میں تقریباً 150,000 لوگ جمع ہوئے ۔ مظاہروں کے منتظمین کا کہنا تھا کہ کل اسرائیل بھر میں ہفتے کے روز تقریباً 400,000 لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو وال ا سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ حکومت پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم کرنے کے قابل بنانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے عدالتی اصلاحات کے سب سے متنازعہ حصے کو ترک کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مہینوں سے اصلاحات کے بنیادی پرویژن پر اتفاق نہیں کر پا رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر حکومت کو یکطرفہ طور پر قانون کو آگے بڑھانے کے لئے ترغیب کرے گا۔