یروشلم ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے اپنی نومنتخب پارلیمنٹ کو آج حلف دلایا جو مختصر میعادی پارلیمان ہوسکتی ہے کیونکہ ملک میں سال کے دوسری مرتبہ معلق فیصلے والے الیکشن نے سیاسی تعطل پیدا کر رکھا ہے۔ عام طور پر خوشی کا موقع اس مرتبہ کچھ مختلف کیفیت کے ساتھ منعقد کیا گیا جبکہ وزارت عظمیٰ کے دو بڑے امیدوار بنجامن نتن یاہو اور بنجامن گانز یہی کوششوں میں مصروف ہیں کہ انہیں ملک کی قیادت کا موقع حاصل ہوجائے۔ صدر روین ریولین نے پہلے نتن یاہو کو موقع دیا ہیکہ وہ 28 یوم میں پارلیمنٹ میں اپنی مخلوط حکومت کی اکثریت ثابت کریں۔
