اسرائیل میں کورونا وائرس مہلوکین کی تعداد 71ہوگئی

,

   

تل ابیب۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 شہریوں کی موت کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 71 ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت نے آج یہ اطلاع دی۔وزارت کے مطابق ملک میں 398 اور لوگوں کے متاثر ہونے سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9404 ہو گئی ہے اور اب تک 801 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہونے تین دن کے لئے عام لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تاکہ لوگوں کے آنے جانے پر پابندی لگا ئی جا سکے ۔ چہارشنبہ سے ہی یہاں ان کا یہودی تہوار بھی شروع ہوگیا ہے ۔جان ھاپکنس یونیورسٹی کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں 14 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور کووڈ اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے اب تک 82 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔