اسرائیل نہ بنتا تو دنیا کا ایک بھی یہودی محفوظ نہیں رہتا:بائیڈن

   

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صیہونی بننے کیلئے یہودی ہونا ضروری نہیں ،میں ایک صیہونی ہوں۔ جو بائیڈن نے این بی سی چینل کے پروگرام “لیٹ نائٹ ود سیٹھ مائیرز” میں موجودہ حالات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ مستقبل کیلئے ہمارے پاس ایک لائحہ عمل تو ہے مگر وہ کافی مشکل نظر آتا ہیاسرائیل اپنے لیے اور فلسطینیوں کیلیے امن کے مواقعوں کوزیر غور لائے تو بہتر ہوگا،صیحونی بننے کے لیے یہودی ہونا ضروری نہیں لہذا میں بھی ایک صیحونی ہوں، اگر اسرائیل نہ ہوتا تو دنیا میں ایک بھی یہودی محفوظ نہیں رہتا۔ عارضی جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں اسرائیل کی سلامتی اور فلسطینیوں کی آزادی کا ضامن دو ریاستی حل ممکن ہو سکے گا۔یاد رہے کہ سات اکتوبر سے غرہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 30 ہزار سے قریب فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔