اسرائیل: نیتن یاہو کے خلاف بڑا مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

یروشلم میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ نیتن یاہو کی کورونا وبا سے نمٹنے کی پالیسی کے مخالف مظاہرین نے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔ لاک ڈاؤن اور سخت اقدامات کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی مقبولیت میں تیس فیصد تک کمی آئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے کورونا کے تدارک کے لیے پالیسی بناتے ہوئے شہریوں کے کاروبار اور ملازمتوں کا تحفظ یقینی نہیں بنایا۔ رواں برس اسرائیلی معیشت میں چھ فیصد کمی کا خدشہ ہے۔