اسرائیل نے شام کوپھر نشانہ بنایا ، ۱۱؍ا فردا ہلاک متعددزخمی 

,

   

یروشلم : اسرائیل کی فوج نے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں حملے کی تصدیق کی ہے ۔ اور اس حملے میں ۱۱؍افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ میں قدس فورس کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

تاہم حملے سے قبل شامی فوج کو خبردار کیاگیاتھاکہ وہ ہ اسرائیلی فوج کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے سے باز رہیں ۔ دوسری جانب شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملے میں بڑے پیمانے پر گائیڈڈ میزائیل استعمال کئے ہیں ۔ تاہم میزائیلوں کو ناکام بنادیاگیا ۔ شامی فوج کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ۶؍ میزائیل داغے گئے تھے جن میں سے پانچ کو فضامیں ہی تباہ کردیاگیا۔ ہیومن رائٹس نے میڈیا کو جاری خبر میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملو ں میں نتیجہ میں ۱۱؍ افراد ہلاک او رمتعدد زخمی ہوئے ہیں ۔