اسرائیل نے متنازعہ مغربی صحارا پر مراقش کے اقتدارِ اعلیٰ کو تسلیم کرلیا

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب: اسرائیل نے اعلان کیا ہیکہ وہ مغربی صحارا پر مراقش کے اقتدار اعلیٰ کو تسلیم کر رہا ہے۔ اس طرح وہ امریکہ کے ساتھ واحد ملک بن گیا ہے جس نے متنازعہ شمالی افریقی علاقہ کے مراقش میں انضمام کو تسلیم کیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے پیر کو کیا جانے والا یہ اعلان مراقش کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کرنے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔مراقشی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ شاہ محمد ششم کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کاایک خط موصول ہوا ہے جس میں مغربی صحارا کے علاقہ پر مراقش کے دعوے کو تسلیم کیا گیا ہے۔نتن یاہو کے دفتر نے بعد میں اس اعلان کی تصدیق کی۔اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ مغربی صحارا کو مراقش کی سرزمین کے طور پر تسلیم کرنے سے ’’ملکوں اور اور اقوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے‘‘ اور علاقائی استحکام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اسرائیل اور مراقش نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ’’ابراہم معاہدے‘‘ کے تحت سفارتی تعلقات بحال کیے تھے جس کا مقصد اسرائیل اور عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا تھا۔