یروشلم : اسرائیل فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 2 فلسطینی قیدیوں کے گھر مسمار کر دئیے ۔ اسرائیلی فوجی مکانات کے انہدام کے لئے صبح کے وقت سلفیت پہنچے اور اسرائیلی جیلوں میں بند 2 فلسطینی قیدیوں ‘یوسف عاصی اور ‘یحیی میری’ کے گھر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دئیے۔ اسرائیلی فورسز اور علاقے کے رہائشیوں کے درمیان واقعات میں 5 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔