اسرائیل نے 550ملین امریکی ڈالر میں اٹلی کو دوجاسوسی طیارے فروخت کئے

,

   

تل ابیب۔اسرائیل نے پھر ایک مرتبہ اٹلی کو جاسوسی طیارے کی 550ملین امریکی ڈالر میں فروخت کی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے بموجب اٹلی کی وزرات دفاع او رپارلیمنٹ سے برسرعام دستیاب دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز(ائی اے ائی) نے روم کے ساتھ ابتدائی وارننگ جاسوسی طیاروں نیز حمایت اور گروانڈ لاجسٹک خدمات کے معاہدات پر دستخط کی ہے۔

اس سے اسرائیل کوسپلائی کرنے والے خصوصی مشن طیارے کی تعداد چار ہوجاتی ہے۔

جولائی میں اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز نے اعلان کیاتھا کہ اس نے نیٹو کے ایک یوروپی رکن کے لئے خصوصی مشن ائرکرفٹ کی فراہمی میں 200ملین امریکی ڈالر سے زائد قیمت کا ایک معاہدے پر دستخط کا اعلان کیاتھا مگر اس نے کس ملک کے ساتھ یہ معاہدہ کیاگیاہے اسکا انکشاف نہیں کیاتھا۔