اسرائیل کا شام کے کالامون پر حملہ کرنے کادعویٰ

   

دمشق : اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع علاقے کالامون پر حملہ کیا جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔شامی حکومت کے قریبی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے کالامون کے علاقے میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ابھی تک اسرائیل یا شامی حکومت کی طرف سے اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کالامون کے علاقے میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ موجود ہیں۔اسرائیل 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں اور شامی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجی پوائنٹس پر گاہے بگاہے حملے کرتا رہا ہے۔