اسرائیل کا لبنان پر ڈرون حملہ،2افراد ہلاک

   

تل ابیب: مقبوضہ گولان میں اسرائیلی تنصیبات پر حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے کے قریب ڈرون حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 ہلاک اور ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنانی ریسکیو کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے لبنانی مزاحمت کار تھے یا پھر عام شہری تھے ۔حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری طور پر چھوڑنے کا حکم بھی جاری کردیا تھا۔