اسرائیل کا نیوکلیئر میزائل اڈہ حماس کےراکٹ حملوں کی زد میں آ گیا

   

نیویارک : فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو کیے گئے راکٹ حملوں میں اسرائیل کا ایک ایسا حساس فوجی اڈہ بھی نشانے کی زد پر رہا جہاں نیوکلیئر میزائل لانچ کرنے کی فوجی سہولت موجود تھی۔سیٹلائیٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر نے بھی حماس راکٹ حملوں سے اس نیوکلیئر میزائلوں سے لیس فوجی اڈے پر آگے کے بھڑکنے کے مناظر دیکھے ہیں۔ تاہم یہ آگ اڈے سے متصل خشک گھنی جھاڑیوں اور پودوں میں راکٹوں کی وجہ سے لگی تھی۔اسرائیل کا یہ اڈہ ‘سڈاٹ مائیکا بیس’ وسطی اسرائیل میں واقع ہے۔ اس فوجی اڈے پر اسرائیلی فوج نے اپنے نیوکلیئر میزائل ذخیرہ کر رکھے ہیں۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 7اکتوبر کو اس جگہ پر آگ لگی دیکھی گئی۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اسرائیلی نیوکلیئر ہتھیاروں کی زد میں خطے کے کون کون سے ملک آ سکتے ہیں اور ان غیر اعلانیہ ہتھیاروں کے بارے میں نیوکلیئر توانائی کے بین الاقوامی ادارے کا تبصرہ کیا ہے۔واضح رہے اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کے بارے میں اسرائیل نے کبھی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔