یروشلم:اسرائیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 2522 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 287858 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق اسی عرصے کے دوران مزید 22 متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1886 تک پہنچ گئی ، جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 865 سے گھٹ کر 860 ہوگئی ہے۔اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 1524 مریض داخل ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3677 افراد کے شفایابی کے بعد صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 225248 ہوگئی ہے۔