اسرائیل کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے

   

دوحہ :اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ قابض ریاست کے ر ہنمائوں کی طرف سے دی گئی دھمکیاں، خاص طور پر اسرائیلی وزیر دفاع گینٹز کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، صیہونی دشمن کو نکیل ڈالی جائے تاکہ دشمن کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔یہ بات حماس کے صدر اور اقوام متحدہ کے رابطہ کار ٹور وینس لینڈ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران سامنے آئی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے حالیہ سیاسی اور میدانی پیش رفت، قابض ریاست کے ذریعے کی گئی گرفتاریوں، دراندازیوں، گرفتاریوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاریوں اور غزہ کی گذرگاہوں کی بندش پر تبادلہ خیال کیا۔ھنیہ نے کہا کہ قابض ریاست کو جارحیت جاری رکھنے سے روکنے میں اقوام متحدہ کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مغربی کنارے کے شمال سے اس کے جنوب تک قابض ریاست اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کو برقرار رکھنے کی ایک منظم اسرائیلی پالیسی کا سامنا ہے۔