اسرائیل کیساتھ امن معاہدہ ، عمان اگلا ملک ممکن ؟

   

دبئی: متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 2020 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کئے تو سوڈان اور مراقش نے بعد بھی ان میں شمولیت اختیار کی۔ اس وقت بہت سے لوگوں نے توقع کی تھی کہ سلطنت عمان معاہدۂ ابراہیم میں شامل ہونے والا اگلا ملک ہو گا۔سلطنت آف عمان نے پچھلی صدی کی ستر کی دہائی سے تل ابیب کے ساتھ نچلے درجے کے تعلقات برقرار رکھے ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حیرت انگیز طور پر 2018 میں مسقط کا دورہ بھی کیا تھا۔ نیتن یاہو نے سلطان قابوس بن سعید اور عمان کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔اسرائیلی وزارت خارجہ میں مشرق وسطیٰ کے امور اور امن عمل کے شعبہ کے سربراہ ایلیو بینجمن کے ایک بیان میں بھی ان معلومات کو دہرایا گیا جن میں کہا گیا ہے کہ سلطنت آف عمان اگلا ملک ہو سکتا ہے جو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کرے گا۔