اسرائیل کیلئے جاسوسی، ایرانی نژاد سویڈش شہری کو پھانسی کی سزا

   

اسٹاکہوم : ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک ایرانی نژادسویڈش شہری کو سزائے موت سنائی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی آئی ایس این اے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ احمد رضا جلالی کو رواں ماہ ہی پھانسی دے دی جائے گی۔احمد رضا جلالی جو ایک میڈیکل ڈاکٹر اور محقق ہیں کو 2016 میں ایران کے ایک تعلیمی دورے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا اور 21 مئی کو ان کی سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا جائے گا۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 2019 میں سویڈش حکام کی جانب سے گرفتار کیے گئے ایرانی پراسیکیوشن کے سابق اہلکار حامد نوری کو بین الاقوامی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں سویڈن میں عمر قید کی سزا کا سامنا ہے