اسرائیل کینسر کا پھوڑہ : خامنہ ای

   

تہران : ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے جمعرات کو اسرائیل کو ایک “کینسر کی رسولی” قرار دیا “تباہی” جس کا مقدر ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے خامنہ ای کے حوالے سے کہا، ”اسلامی دنیا یقینی طور پر صہیونی کینسر کی رسولی کی تباہی دیکھے گی۔”ایران اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے فلسطینی تحریک کی حمایت اس کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو رہی ہے۔خامنہ ای نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے والے مسلم ممالک پر تنقید کا اعادہ کرتے ہوئے سوال کیا: “مسلم رہنما قاتل صیہونی حکومت سے اعلانیہ طور پر اپنے تعلقات منقطع اور اس حکومت کی مدد کرنا بند کیوں نہیں کر دیتے؟” 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران کے اعلیٰ رہنما نے متعدد مواقع پر مسلم ممالک سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کی اپیل کی ہے۔ایران جو حماس کیلئے مالی اور فوجی مدد کا ایک اہم ذریعہ ہے، نے فلسطینی گروپ کے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کی تعریف کی لیکن اس کی منصوبہ بندی یا اس پر عمل درآمد میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔