اسرائیل کی مدد کیلئے برطانیہ کا بھیدو بحری جہاز اور طیارے بھیجنے کا اعلان

   

لندن : امریکہ کے بعد برطانیہ نے اسرائیل کی مدد کیلئے دو جنگی بحری جہاز اور نگرانی کرنے والے طیارے بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیل کی حمایت اور علاقائی استحکام کو بڑھانے کیلئے رشی سونک کے دفتر نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ لندن برٹش رائل نیوی کے دو بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور نگرانی کرنے والے طیارے مشرقی بحیرہ روم میں تعینات کئے جائیں گے۔رشی سونک کے ترجمان نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ برطانیہ حماس کے اچانک حملے کے بعد بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہ کر تشدد کے خاتمے کیلئے اسرائیل کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرنے اور تشدد کے خاتمے کیلئے متناسب اقدامات کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔