اسرائیل کےخلاف چین کی سرزمین سے عرب ممالک کی للکار، فلسطین میں امن کی بحالی پرزور

   

 نئی دہلی :چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کے روز بیجنگ میں چار عرب ممالک اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے عرب اورعالم اسلام کے “اپنے بھائیوں اور بہنوں” کے ساتھ ہاتھ ملائے گا۔ ” انہوں نے چین ، عرب اور عالم اسلام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔سعودی عرب، مصر، اردن، فلسطینی اتھارٹی اور انڈونیشیا کے وزراء نے چین کے بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ اور فلسطینیوں کے لیے اس کی طویل مدتی حمایت پر زور دیتے ہوئے مختلف ممالک مجوزہ دوروں کے حصے کے طور پر بیجنگ سے دورے کا آغاز کیاہے۔ وانگ یی نے دورہ کرنے والے وزرائے خارجہ کو بتایا کہ ان کا دورہ بیجنگ سے شروع کرنے کا فیصلہ ان کے چین پر بھر پوراعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔