اسرائیل کے دفاع کیلئے بائیڈن کا جھوٹ پکڑا گیا،وائٹ ہاؤس کو وضاحت کرنا پڑا

   

واشنگٹن: حماس اسرائیل جنگ میں فیک نیوز کا راج ہے جس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اسرائیل کے دفاع کے لیے فیک نیوز کا سہارا لے لیا۔جوبائیڈن نے حماس کی جانب سے 40 کے قریب بچوں کو قتل کرنے کی غلط خبر کو دہراتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے بچوں کے سر قلم کرنے کی تصاویر دیکھنااور ان کی تصدیق کرنا پڑے گا۔ تاہم وائٹ ہاوس نے امریکی صدر کے بیان کی تردید کردی اور واضح کیا کہ صدر بائیڈن اور دیگر امریکی حکام نے اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے کہ حماس کے دہشت گردوںنے اسرائیلی بچوں کے سر قلم کئے۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر بائیڈن کا بیان اسرائیلی صدر کے ترجمان کے دعؤوں اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔دوسری جانب لبنانی میڈیا نے حماس کے ہاتھوں 40 اسرائیلی بچوں کو ذبح کرنے کی خبرکوپروپیگنڈا قرار دے دیا۔