مذاکرات پر رضامند
واشنگٹن / تل ابیب / بیروت : 15 اپریل ( یو این آئی ) امریکی وزیر خارجہ کی صدارت میں ہونے والے اسرائیل لبنان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا، اسرائیل اور لبنان کے سہ فریقی اجلاس کے بعد بیان میں کہا کہ اسرائیل نے لبنان کے ساتھ مل کر غیر ریاستی دہشت گردگروہوں کو غیر مسلح کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ اسرائیل نے دیگر مسائل کے حل اور امن کے حصول کے لیے براہِ راست مذاکرات کے عزم کا اظہار کیا جبکہ لبنان نے جنگ بندی اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ فریقین نے باہمی طور پر طے شدہ وقت اور مقام پر براہِ راست مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا، امریکی محکمہ خارجہ نے مذاکرات کے امن معاہدے تک پہنچنے کی اْمید بھی ظاہر کردی۔ دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے اب بھی جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔ (S/W)