اسرو۔سال 2022میں سلسلہ وار مشنس کے لئے تیار:سیون

   

حیدرآباد4جنوری(یواین آئی) وبا کے مسلسل دوسرے سال 2021میں قدرے خاموشی کے بعد ہندوستانی خلائی ایجنسی، سال 2022میں سلسلہ وار مشن کی تیاری کررہی ہے ۔خلائی ایجنسی کے سائنسدانوں کو اپنے نئے سال کے پیغام میں (اسرو) کے چیئرمین ڈاکٹر کے سیون نے کہا کہ ”پچھلے سال، ہمارے دو مشن تھے جن میں سے ایک این ایس آئی ایل کا تجارتی مشن تھا۔جی ایس ایل وی۔ایف 10/ای او ایس مشن کرائیوجینک مرحلہ میں پیچیدگیوں کی وجہ سے ناکام رہا۔ اس کے لیے قومی سطح کی ناکامی کا تجزیہ کرنے والی کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی نے اصل وجہ کی نشاندہی کی اور اپنی سفارشات پیش کیں جس کے بعد متعلقہ سسٹم کے استحکام میں بہتری کے لئے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئیں۔جی ایس ایل وی۔ایف10کو 12اگست کو شیڈول کے مطابق 05.43بجے سری ہری کوٹہ سے زمین کے مشاہداتی سٹلائٹ کے ساتھ چھوڑا گیا۔اس کا پہلا اور دوسرامرحلہ معمول کے مطابق تھا تاہم کرائیوجینک اپر اسٹیج میں آتشگیری (اگنیشن) تکنیکی خرابی اور مشن کی وجہ سے نہیں ہوا۔ 2022 کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے ، ڈاکٹر سیون نے کہا ” اس سال ہمارے پاس بہت سے مشن ہیں جن میں انسان کے بغیر والا پہلا گگن یان مشن بھی بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لانچنگ مشن ای اواے ۔چار، ای او ایس۔6بھی ہیں۔