اسرو نے کامیابی کے ساتھ سٹلائیٹ کارٹوسیٹ ۔ 3خلاء میں داغا

,

   

سری ہری کوٹہ ۔ 27 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی یعنی اسرونے ایک اورکامیابی حاصل کی ہے۔اسرو نے آج تیسری نسل کے عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ3کوکامیابی کے ساتھ فضاء میں چھوڑاہے۔ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی یعنی اسرونے ایک اورکامیابی حاصل کی ہے۔اسرو نے آج تیسری نسل کے عصری سٹلائیٹ کارٹوسیٹ3کوامریکہ کے دیگر 13نانو سٹلائیٹس کے ساتھ پی ایس ایل وی سی 47لانچ پیڈ کے ذریعہ اے پی کے سری ہری کوٹہ کے اسپیس ستیش دھون خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ فضاء میں چھوڑاہے۔یادرہے کہ کارٹوسیٹ3 کی 26گھنٹے کی الٹی گنتی منگل کی صبح 7بجکر28منٹ پرشروع ہوئی تھی۔اسرو نے کہا کہ یہ سری ہری کوٹہ سے 74لانچ وہیکل مشن اور کارٹو سیٹ سلسلہ کا یہ نواں سٹلائیٹ ہے جوسری ہری کوٹہ سے چھوڑاگیا۔اسرو نے کہا کہ 22جولائی کو باوقار چندریان 2مشن کو چھوڑے جانے کے بعد یہ جاریہ سال اسرو کا پانچواں مشن ہوگا۔اس سٹلائیٹ کو چھوڑے جانے کے بعدہندوستان خلا کے شعبہ میں ایک اوراہم سنگ میل کو عبورکرلے گا۔ اسرو نے کہا کہ زمین کی تصویریں اور نقشہ سازی والے سٹلائیٹ کارٹوسیٹ 3کو امریکہ کے دیگر 13تجارتی نانو سٹلائیٹس کے ساتھ 27نومبر کو صبح 9بجکر 28منٹ پرآندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑاگیا۔یہ سٹلائیٹس سورج کی گردش کے مطابق چلنے والے مدار میں چھوڑے جائیں گے۔ان سٹلائیٹس کو چھوڑنا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔ کارٹوسیٹ 3تیسری نسل کا عصری سٹلائیٹ ہے جس میں کافی زیادہ عصری تصویریں لینے کی صلاحیت موجود ہے۔پی ایس ایل وی سی 47، امریکہ کے 13کمرشیل سٹلائیٹس کو بھی فضاء میں چھوڑاگیاہے۔ یہ کام نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ سے ہوئے تجارتی معاہدہ کے حصہ کے طورپر کیاگیاہے۔