اسرو کی ایچ اے ایل اور ایل اینڈٹی سے یادداشت مفاہمت

   

چینائی11جنوری( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو ) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اسٹراٹیجک پارٹنرس ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ( ایچ اے ایل ) اور لارسن اینڈ ٹبرو (ایل اینڈ ٹی ) نے یادداشت مفاہمت کی ہے تاکہ انڈسٹری کے ذریعہ پولار سٹلائٹ لانچ وہیکل کو تیار کیا جاسکے ۔ اسرو کے ریلیز میں کہا گیا کہ اس نے انڈسٹری کے ذریعہ پی ایس ایل وی کی تیاری کا ایکشن پلان شروع کیا ہے اور حکومت نے اس تجویز کو منظوری دیدی ہے۔