اسرو کے سب سے وزنی راکٹ 36 سیٹلائٹ کی لانچنگ

   

نئی دہلی :انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی سب سے وزنی راکٹ لانچنگ گاڑی مارک۔3 (ایل وی ایم۔3) کے ذریعے سری ہری کوٹہ اسپیس سنٹر سے 36 براڈ بینڈ مواصلاتی سیٹلائٹ کے لانچنگ کی اْلٹی گنتی جمعہ آدھی رات سے شروع ہوگئی ہے۔اسرو نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ’ایل وی ایم3۔ایم2/ون ویب انڈیا۔1 مشن‘ کی لانچنگ 22۔23 اکتوبر کی درمیانی رات کو ہے۔ ’ون ویب‘ ایک نجی سیٹلائٹ کمپنی ہے۔ بھارتی انٹرپرائزس ون ویب میں ایک اہم سرمایہ کاری اور شیئر ہولڈ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مہم سے ایل وی ایم۔3 کو عالمی کمرشل لانچ سرویسز سیکٹر میں خصوصی پہچان حاصل ہوگی۔