اسلاجی جہاد‘ حماس نے 130سے زائد اسرائیلی گرفتار

,

   

اسرائیلی جیلوں سے تمام فلسطینیوں کی رہائی تک گرفتار کئے گئے لوگوں کی رہائی نہیں ہوگی۔


فلسطینی شدت پسند گروپ حماس اوراسلامی جہاد گروپ نے دعوی کیاہے کہ غزہ پٹی سے تحویل میں لئے گئے 130سے زائد اسرائیلی ان کے قبضے میں ہیں۔


حماس کے سینئر اہلکار موسی ابو مارزوک اوراسلامی جہاد کے سربراہ زائد ال نکھال نے کہاکہ اس وقت تحویل زیر تحویل لوگوں کو نہیں چھوڑا جائے گا جب تک اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو چھوڑ نہیں دیاجاتا ہے۔

زیرتحویل میں سپاہی‘ شہری‘ بشمول عورتیں بچے اور معمراسرائیلی ہیں۔یہ اس اچانک حملے کے دوران ہوا جس میں گروپ نے حماس کے ساتھ ہفتہ 7اکتوبر سے حصہ لیا‘غزہ پٹی سے ہزاروں راکٹ داغے اوراس کے سینکڑوں جنگجواسرائیلی سرزمین سے چھوڑے۔

اتوار کے روز اسرائیلی فورسیس فلسطینیوں جنگجوؤں کا تعقب کررہے تھے جو اس کے سرزمین میں داخل ہوکر غزہ پٹی میں بم بار ی کررہے تھے‘ جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہونے لڑائی میں دونوں جانب سے ایک ہزار سے زائد اموات کے بعد ”طویل اورمشکل جنگ کا انتباہ“ دیاہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے اطراف واکناف میں بسے اپنے تمام مکینوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر نکالنے کی منشاء ظاہر کی ہے۔