اسلاموفوبیا سے نمٹیں گے مہاترمحمد کا بیان

   

کوالالمپور ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا کے وزیراعظم ماہتر محمد نے آج کہاکہ اسلامک کانفرنس جس میں ایران، ترکی اور قطر کے قائدین شامل ہیں، اس کا مقصد اسلاموفوبیا سے نمٹنا اور مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوں کے حل ڈھونڈنا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردغان چہارشنبہ کو کوالالمپور سمٹ کیلئے ملیشیا پہنچ گئے۔ اس سہ روزہ کانفرنس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے علاوہ انڈونیشیاء اور بعض دیگر ملکوں کے اعلیٰ سطح کے وفود نیز اسلامی اسکالرس بھی حصہ لیں گے۔