اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر کا عہدہ ملت کی خدمت کا ذریعہ :ڈاکٹر ماجد احمد

   

نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے صدر کے عہدہ کے امیدوار اور معروف کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے اس عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک سنٹر کے صدر کا عہدہ ان کے لئے صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ ملت کی خدمت کرنے کا ذریعہ ہوگا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ رات اسلامک کلچرل سنٹر کے اراکین اور سرکردہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی خدمت کرنے کا شوق انہیں بچپن سے رہاہے جو عمر کے ساتھ پروان چڑھتاگیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران جب لوگ گھروں میں بند تھے ، حکومت کی اجازت سے ایک بڑی گاڑی میں میڈیکل ٹیم کے ساتھ کشمیر سے کنیا کماری تک کا دورہ کرکے لوگوں کا علاج کیا اور کورونا کے تعلق بیداری اور آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک کینسر کے ماہر معالج ہیں، میرے تین لاکھ سے زائد مریض ہیں۔