عمان : دہشت گردی کے خلاف قائم مسلم ممالک کے فوجی اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ گریلا جنگ دہشت گردوں کے حملوں کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کے خطرات سے باخبر رہنا ضروری ہے۔ جمعرات کو اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی نے “گوریلا جنگ اور دہشت گردی سے اس کا رشتہ” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں سعودی عرب بریگیڈیئر جنرل یحییٰ عسیری نے مملکت کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ سلطنت عمان کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل زکی الرواہی، اسلامی عسکری اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی اور اتحاد کے دوسرے رکن ممالک کی فوجی قیادت نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب میں بریگیڈیئر جنرل عسیری نے خطاب میں گوریلا جنگ کی ماہیت، اس کے طریقہ کار اور دہشت گردی کے ساتھ اس کے تعلق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ گوریلا جنگ دہشت گردی کے چار اہم میدانوں نظریاتی، ابلاغی، فنڈنگ اور عسکری محاذوں پر کام کرتی ہے۔
