اسلام اور عیسائی مذہب قبول کرنے والے دلتوں کا کوٹہ ختم کردیا جائے ، وزیراعظم پر وی ایچ پی کا زور

   

لکھنؤ ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی کی محاذی تنظیم اکھل بھارتیہ سنگھ سمیتی نے وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہیکہ وہ اسلام یا عیسائی مذہب قبول کرنے والے دلتوں اور او بی سی کو دیئے گئے کوٹہ کو ختم کردیا جائے۔وزیراعظم کو 9 جنوری کو لکھے گئے مکتوب میں سمیتی کے سکریٹری نے کہا ہیکہ دلت افراد اسلام یا عیسائی مذہب قبول کررہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو دی گئی مراعات ختم کردی جانی چاہئے۔ دستور میں انہیں فراہم کئے گئے تحفظات کے فوائد سے وہ استفادہ کررہے ہیں لیکن حکومت ان فوائد کو برخاست کردے۔