اسلام ہی سچا دین، قرآن مجید کے احکام پر عمل کرنے کی تلقین

   

گلبرگہ میں جلسہ عظمت قرآن و تقسیم انعامات، پروفیسر سنجئے مکل، فادر اسٹینلی، قاضی رضوان الرحمن اور دیگر کا خطاب

گلبرگہ : دین اسلام ہی سچا دین ہے اور اس پر عمل کرنے والا سچا مسلمان کہلاتا ہے ۔ کافر وہ ہے جو اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرے ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سنجے مکل جی صدر لنگایت سماج نے بہمنی فائونڈیشن قلعہ احتشام گلبرگہ چھٹویںسالانہ جلسہ عظمت قرآن عظمت قرآن و تقسیم انعامات برائے تحریری مقابلہ جات ہائی اسکول تا ڈگری کالجس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ جلسہ جمعرات کو خواجہ بندہ نواز ؒ ایوان اردو ہال ، انجمن ترقی اردو ہند گلبرگہ میںمنعقدکیا گیا تھا ۔ جلسہ میںطلباکی کثیر تعدادشریک تھی ۔ جلسہ کا آغاز محمدجاوید قریشی کی قرآت کلام پاک اورکمسن طالبہ لیبہ انجم اور اسیقال امامہ کی جانب سے حمد اور اسماء حسنی ٰ کے پڑھنے سے ہوا َ۔ حفظ النسا اورفرحان احمد وزیرنے بھی نعت شریف پیش کی ۔ کمسن طالب علم ماسٹر عزیز احمد و گروپ نے شاعر مشرق علامہ اقبال کاکلام خودی کا سرنہاںترنم کے ساتھ پیش کرکے داد و تحسین حاصل کی ۔سمیہ آفرین نے تمام مہمانان کا خیر مقدم کیا جبکہ ہائی اسکول کی طالبہ صائمہ عمعت نے اردو میں عائشہ مہرین مت، خونی الاوہ ، اور نجم النساء بیگم نے کنڑا اور انگریزی زبانوںمیںتقریریںکیں۔ بشریٰ فاطمہ کے علاوہ ڈگری کالج سے ماریہ طہورہ اور سیدہ صفورہ تزئین نے اردو اور انگریزی میں تقریر کی ۔ ان تمام طالبات کو بہمنی فائونڈیشن کی جانب سے مومنٹوز دئے گئے جبکہ نواب خان سینئیر فزیکل ٹیچر نے انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دئے ۔مہما ن خصوصی ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدرانجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ نے طلبا و طالبات کی شاندار کار کردگی پر مسرت کا اظہارکیا۔ جناب علیم احمدکنوینر کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم نے عظمت قرآن کے حوالہ سے طلبا و طالبات کو قرآن کی عظمت کے کئی پہلوئوںکو پیش کیا ۔اس موقع پر فادر اسٹنی لوبو نے بھی بہمنی فائونڈیشن کی ساری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔ جناب مبین احمد خیردی نے عظمت قرآن کے حوالہ سے طلبا کو قرآن مجید کے احکامات پر عمل کرنے پر زور دیا ۔ جناب قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود بانی و صدر بہمنی فائونڈیشن قلعہ گلبرگہ نے اپنی صدارتی تقریرمیںطلبا و طالبات کو کئی نصیحتیںکیں۔ علاء الدین محمداکبرمعتمد بہمنی فائونڈیشن نے نتائج کا اعلان کیا ۔ جس میںہائی اسکول زبان اردوسے اویس پاشاہ کو انعام اول، اور راحیلہ تزئین متعلم دہم نشیمن ہائی اسکول کو انعام دوم جب کہ عرشیہ بیگم متعلم دہم الفیضان اردو ہائی اسکول کوانعام سوم کا مستحق قرار دیا گیا ۔ انگریزی زبان کے مقرروںمیں سیدہ حذیفہ میسرہ متعلم دہم ،ہیومن ایج گلشن اطفال ہائی اسکول کو انعام اول، ارحم فاطمہ متعلم نہم دی سٹی اسکول کوانعام دوم اور مسکن مراز متعلم نہم ،دی سٹی اسکول کو انعام سوم کامستحق قراردیا گیا ۔ زبان کنڑا سے اوسیہ ماہین متعلم دہم ہیومن ایج گلشن اطفال ہائی اسکول کوانعام اول ، فاریہ تحریم متعلم نہم دی سٹی اسکول کو انعامدووم جبکہ حدیقہ فردوس متعلم دہم ہیومن ایج گلشن اطفال ہائی اسکول کو انعام سوم کا مستحق قراردیا گیا ۔ پی یو سی اردومیڈئیم سے عظمہ متعلم پی یو سی سال دوم مرارجی دیسائی پی یو کالج کو انعام اول ،راحت فاطمہ متعلم پی یو سی سال دوم او ررخسار فاطمہ متعلم پی یو سای سال اول کومشترکہ طور پر انعام دوم جبکہ سیدہ ثنا صوفین متعلم پی یو سی سال دوم فاران پی یوکالج کو انعام سوم کا مستحق قرار دیا گیا ۔ زبان انگریزی اور کنڑامیں واحد مضمو ن ملنے پرمہرین فاطمہ متعلم پی سی سال دوم الشار ع پی یو کالج مجگوری اور عرشیہ بیگم متعلم پی یو سی سال اول سید اکبر حسینی پی یو کالج کو انعام اول ،کنڑا اور انگریزی زبان کے لئے دئے گئے ۔ڈگری کالج سے انیس فاطمہ بی ایس سی سال آخرنیشنل ڈگری کالج کو انعام اول اور ، زیب یاسمین بی ایس سی سال اول بی بی رضا ڈگریکالج کو انعام دوم اور سمیہ آفرین بی ای سال آخرکے سی ٹی انجنئیرنگ کالج کو انعام اول ، رومانہ کونین متعلم فارمیسی تارا دیوی فارمیسی کالج کوانعامدوم جبکہ لبنیٰ سمرین بی ایڈ سال اول کو انعام سوم کا مستحق قرار دیا گیا ۔ انگریزیزبان میںواحدمضمون لکھنے پر شیخ زینب متعلم بی ایڈ سال اول ، دکن بی ایڈ کالج کوانعام اول کا مستحق قرار دیا گیا ۔ تمام طلبا و طالبات میں بہمنی فائونڈیشن قلعہ گلبرگہ کی جانب سے مومنٹو اور یادگاری سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔ جلسہ کے اختتام پرانورصل دار نے شکریہ اداکیا ۔ جلسہ میں تنظیم کے دیگر ذمہ داران مبین ریاض ،محسن گوٹوری ، سید خضر اللہ حسینی ، اور دیگر اراکین شریک تھے ۔ایوان اردو ہال اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہاتھا۔