اسلحہ کو پولیس اسٹیشن میں محفوظ کرنے کمشنر پولیس کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (این ایس ایس) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے جو اسلحہ کے لائیسنس جاری کرنے کے افسر مجاز بھی ہیں امن عامہ کے مفاد کے تحت دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں مقیم لائیسنس یافتہ افراد سے اپنے اسلحہ /7 مارچ تک متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں یا اسلحہ کے مسلمہ ڈیلرس کے پاس رکھادینے کی ہدایت کی ہے ۔ دونوں شہر میں تلنگانہ قانون ساز کونسل کے حلقہ گریجویٹس ، ٹیچرس اور مجالس مقامی کے /22 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر یہ حکم جاری کیا گیا ہے ۔ تاہم قومیائے بینکوں ، عوامی شعبوں کے اداروں ، سیکورٹی اہلکار ، نیشنل رائفل اسوسی ایشن کے رکن اسپورٹسمین کو استثنیٰ رہے گا ۔ ان پر تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اسلحہ ضبط بھی کئے جاسکتے ہیں ۔