جون2020میں شروعات کئے گئے مذکورہ پروگرام کا مقصد مفت تعلیم کی فراہمی بالخصوص جماعت سوم سے دسویں تک کے غریب اسٹوڈنٹس کے لئے جوضلع پریشد اور ناسک میونسپل اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں‘ 60,000کے قریب کو فائدہ ہورہا ہے۔
ناسک(مہارشٹرا)۔ ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن جو غیر طلبہ کو تعلیم میں مدد کررہا ہے‘ وہ طلبہ جو مہنگے اسمارٹ فونس حاصل کرنے سے قاصر ہیں‘ وبائی امراض کے لاک ڈاؤن کے دوران عصری تقسیم کو دو کرنے میں پل کی طرح مدد گار ثابت ہورہا ہے۔
وشواس دھیان پربھودینی اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ (وی ڈی پی آر ائی) کی جانب سے چلائے جانے والے ”ریڈیو وشواس 90.8“ جس کو حال ہی میں 8ویں قومی کمیونٹی ریڈیو ایوارڈس‘ انسٹیٹیوٹ سے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹری نے نوازا ہے۔
وباء کے دوران ”تمام کے لئے تعلیم“ کے عنوان پر اپنے ریڈیو پرگرام کے پہلا انعام”استحکام ماڈل ایوارڈس“ اور ”موضوعاتی“ زمروں میں دوسرا ایوارڈ حاصل کیاہے۔
جون2020میں شروعات کئے گئے مذکورہ پروگرام کا مقصد مفت تعلیم کی فراہمی بالخصوص جماعت سوم سے دسویں تک کے غریب اسٹوڈنٹس کے لئے جوضلع پریشد اور ناسک میونسپل اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں‘ 60,000کے قریب کو فائدہ ہورہا ہے۔
ڈائرکٹر 90.8ریڈیوواشواس ڈاکٹر ایچ وی کلکرنی نے کہاکہ ایک اسٹڈیو میں 150اساتذہ کے ریکارڈ پیغامات پر مشتمل ہندی‘ انگریزی اور سنسکرت میں ہر روز 14گھنٹو ں تک لکچررس کی یہ نشریات کرتا ہے‘ جس پر سب کی رسائی ہے اور تعلیم میں فروغ حاصل کررہے ہیں۔
کلکرنی کے بموجب ناشک کے اگت پوری تعلقہ سے تعلق رکھنے والے ٹیچرس کے ایک گروپ نے 451ایف اایم آلات جس میں ایک یو ایس بی‘ بلیو ٹوتھ اور اونچے میعار کے اسپیکرس پر مشتمل ہے طلبہ میں تقسیم کرنے کاکام کیاہے تاکہ موجودہ نصاب پر ان کاکوئی بھی لکچر نہیں چھوٹے۔
اب ان لکچررسکو یوٹیوب پر پیش کرنے کا منصوبہ بنایاجارہا ہے تاکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد عام اسکولی حالات پر طلبہ کو درس دینے کے لئے اس کااستعمال کیاجاسکے۔
کلکرنی نے کہاکہ ”اس پروگرام کو کافی مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ یہاں پر غربت کاشکار اور اسمارٹ فونس حاصل کرنے سے قاصر طلبہ عصری تعلیم کے جال میں پھنس گئے ہیں“۔
لکچررس کی نشرعات ہر مضمون کے لئے مقرر وقت کی مناسبت سے عمل میں آتی ہے جیسا کہ اسکول کے اوقات میں ہوتا ہے او ریہ کام طلبہ کے فائدہ کے لئے کیاجارہا ہے۔