اسمارٹ پارکنگ کا اگست کے وسط میں آغاز

   

کے بی آر پارک کے قریب فسیلٹی میں 72 کاروں کی پارکنگ کی سہولت
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ جنکشن اور جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے درمیان کے بی آر پارک انٹری گیٹ کے قریب واقع شہر کی پہلی ملٹی لیول کار پارکنگ سہولت اگست کے وسط تک کارکرد ہوجائے گی ۔ یہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد شہر میں پارکنگ جگہوں کے لیے بڑھتی مانگ کو پورا کرنا ہے ۔ انوراگ جینتی زونل کمشنر ، خیریت آباد نے کہا کہ ٹرئیل رن مکمل ہوگیا ہے اور اگست کے درمیانی ہفتہ تک اس ملٹی لیول کار پارکنگ فسیلٹی کا افتتاح کرنے کا منصوبہ ہے ۔ 405 مربع میٹر پر تعمیر کردہ اس فسیلیٹی میں 72 کارس کی پارکنگ کی گنجائش ہے ۔ جنہیں چھ روٹری اسٹیکس میں پارک کیا جاسکتا ہے ۔ ہر روٹری اسٹیک میں 12 کارس کے لیے پارکنگ جگہ ہوگی ۔ جی ایچ ایم سی نے یوزر چارجس تین گھنٹوں کے لیے کار کے لیے 30 روپئے اور ٹو وہیلرس کے لیے 10 روپئے مقرر کئے ہیں ۔ اس فسیلٹی کا استعمال ایک اسمارٹ کارڈ سے کیا جاسکتا ہے ۔ جو ریڈیو فریکونسی آئیڈینٹیفیکیشن (RFID) سے کام کرتا ہے ۔ اس میں موبائیل ایپ کے ذریعہ سلاٹس کی بکنگ کی اجازت دینے کی ایک تجویز زیر غور ہے ۔ اس مقام پر صبح 5 بجے اور رات 10 بجے کے درمیان پارکنگ دستیاب ہوگی ۔ یوزرس تین آسان اقدامات میں ان کی کارس کو پارک کرسکتے ہیں ۔ گاڑی کو ڈرائیو کرنا ، ہینڈ بریک لگانا اور ایگزٹ تب سیفٹی سسٹم آٹومیٹیڈ اسٹیکنگ پروسیس شروع کردیتا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے مطابق یوزرس اسمارٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ان کی کارس کو آٹومیٹک طور پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے چند سکنڈس درکار ہوتے ہیں ۔ اسسٹنٹ انجینئر ( اے ڈی وی ٹی ) جی ایچ ایم سی نوین کمار نے کہا کہ ’ پارکنگ کی یہ سہولت نہ صرف کے بی ار پارک آنے والوں کے لیے ہے بلکہ قریب میں کام یا بزنس کرنے والوں کے لیے بھی ہے ۔ کارس کے علاوہ دستیاب جگہ کا 20 فیصد ٹو وہیلرس کے لیے مختص کیا گیا ہے ‘ ۔۔