اسمارٹ گھڑیوں سے بلڈ شوگر لیول کی جانچ پر انتباہ

   

جارجیا : ’یو ایس‘ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے صارفین کو اسمارٹ گھڑیاں یا اسمارٹ انگوٹھیوں کے استعمال کے خلاف خبردار کیا ہے جو جلد کو چھیدے بغیر بلڈ شوگر کی سطح کی پیمائش کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہیکہ مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور ری سیلرز غیر قانونی طور پر غیر مجاز ٹولز کی مارکیٹنگ نہ کریں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بلڈ شوگر لیول کی پیمائش کرسکتی ہیں۔اس نے نشاندہی کی کہ یہ ڈیوائسز اسمارٹ واچ ایپلی کیشنز سے مختلف ہیں اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ بلڈ گلوکوزمیٹرسے ڈیٹا ظاہر کرتی ہیں۔یو ایس فوڈ نے کہا کہ اس نے کسی بھی سمارٹ گھڑی یا سمارٹ واچ کی اجازت یا منظوری نہیں دی جس کا مقصد صرف خون میں گلوکوز کی پیمائش یا اندازہ کرنا ہے۔بلڈ شوگر لیول کی غلط ریڈنگ اس بیماری سے نمٹنے میں غلطیوں کا باعث بن سکتی ہے۔