اسماعیل ہنیہ کے گھر پر اسرائیل کی بمباری

,

   

غزہ :اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آبائی گھر پر بم برسادیے۔میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ویڈیوز شیئر کیں جس میں لڑاکا طیاروں نے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اسماعیل ہنیہ کا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گھر میں اسماعیل ہنیہ نے اپنا بچپن گزارا ہے۔اسماعیل ہنیہ 2019 سے غزہ پٹی سے باہر مقیم ہیں جبکہ ان دنوں وہ قطر میں رہائش پذیر ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے مبینہ گھر کو دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا ۔اسرائیلی فوج کے گھر پرحملے میں ہلاکتوں کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں پچھلے دنوں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید ہوچکی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں جبکہ اس حملے میں اب تک 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔