حیدرآباد 6 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کا مانسون سیشن غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ 4 روزہ اجلاس میں حکومت نے 8بل پیش کئے جن میں 4بلوں کو منظور کروالیا گیا۔ اسمبلی میں 26 گھنٹے 45 منٹ کاروائی چلائی گئی اور 4 مختصر مباحث بھی ہوئے ۔ 20سوالوں کے زبانی جواب اور 38 ذیلی سوالات کے جواب بھی دیئے گئے ۔ بی آر ایس نے مانسون سیشن کے آخری دن آر ٹی سی کے انضمام کا پاس کروایا۔ اسپیکر پی پوچارم سرینواس نے ایوان کی کاروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔