اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی کا استعفیٰ منظور

   

بھوپال ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں نئی دہلی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اسمبلی اسپیکر پی پی پرجاپتی کے ذریعہ عہدے سے دیا ہوا استعفی منظور کرلیا گیا ہے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق ، مسٹر پرجاپتی نے نئی حکومت کے قیام کے بعد کل رات اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، جسے منظور کرلیا گیا ہے ۔ مسٹر پرجاپتی نے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کو ایک خط میں لکھا ہے کہ وہ اخلاقیات کی بنیاد پر اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں۔ انہوں نے اسے فوری طور پر قبول کرنے کی درخواست کی تھی۔