بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج جملہ 230 میں سے 39 نشستوں کے لیے پارٹی امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے پہلی فہرست جاری کردی۔بی جے پی نے کل نئی دہلی میں سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے ایک دن بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اس میں بھوپال شمالی اسمبلی حلقہ سے سابق میئر آلوک شرما اور بھوپال وسطی حلقہ سے دھرو نارائن سنگھ کو امیدوار اعلان کیا گیا ہے ۔ فی الحال یہ دونوں سیٹیں کانگریس کے قبضے میں ہیں۔ اس فہرست میں خاص طور پر ان سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ، جہاں بی جے پی نسبتاً کمزور سمجھی جاتی ہے یا یہ سیٹ پارٹی کے قبضے میں نہیں ہے ۔پارٹی نے سبل گڑھ سے سرلا وجیندر راوت، سماولی سے ایدل سنگھ کنسانہ، گوہد (ایس سی) سے لال سنگھ آریہ، پچھور سے پریتم لودھی، چاچوڑا سے پرینکا مینا، چندیری سے جگناتھ سنگھ رگھوونشی ‘ بندہ سے وریندر سنگھ لمبردار اور مہاراج پور سے کامکھیا، پرتاپ سنگھ کو امیدوار قرار دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ چھتر پور سے للتا یادو، پتھریا سے لکھن پٹیل، گننور (ایس سی) سے راجیش کمار ورما، چترکوٹ سے سریندر سنگھ گہروار، پشپ راج گڑھ (ایس ٹی) سے ہیرا سنگھ شیام، بارواڑہ (ایس ٹی) سے دھیریندر سنگھ برگی سے نیرج ٹھاکر، جبل پور ایسٹ (ایس سی) سے مسٹر آنچل سونکر، شاہ پورہ (ایس ٹی) سے اوم پرکاش دھروے ، بچھیا (ایس ٹی) سے ڈاکٹر وجے آنند ماراوی اور بہار (ایس ٹی) سے بھگت سنگھ نیتم کو پارٹی نے امیدوار بنایا ہے ۔