اسمبلی اور کونسل کا اجلاس تین دن کیلئے ملتوی

   

حیدرآباد : 27ستمبر ( سیاست نیوز) ریاست میں ہونے والی دھواں دھار بارش کے پیش نظر اسمبلی اور کونسل کے اجلاس کو تین دن کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریاست میں مزید 2 دن بارش کی پیش قیاسی کے بعد حکومت نے 28 ستمبر کو تعلیمی اداروں کے علاوہ سرکاری دفاتر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ ارکان اسمبلی ، ارکان کونسل کو اپنے اسمبلی حلقہ اور مقامات کو پہنچ کر راحت کاری اقدامات کرنے ، حالت پر نظر رکھنے کے علاوہ عوام کو دستیاب رہنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے ایوانوں کے اجلاس کو تین دن کیلئے ملتوی کیا گیا ہے ۔ یکم اکٹوبر کو صبح 10بجے سے اسمبلی اور کونسل کا دوبارہ اجلاس منعقد ہوگا ۔ ’’ن ‘‘