حیدرآباد ۔ 26۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) سکریٹری تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے عہدہ کی آر تروپتی نے ذمہ داری سنبھال لی جبکہ وی نرسمہا چاریلو نے سکریٹری قانون ساز کونسل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ صدرنشین وقف ٹریبونل کے عہدہ سے سبکدوشی کے بعد حکومت نے آر تروپتی کو قانون ساز اسمبلی کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اسمبلی میں تروپتی نے نرسمہا چاریلو سے نئے عہدہ کی ذمہ داری حاصل کی۔ حکومت نے نرسمہا چاریلو کو کونسل کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد دونوں سکریٹریز نے اسپیکر پرساد کمار اور صدرنشین کونسل سکھیندر ریڈی سے ملاقات کی۔ اسپیکر اور صدرنشین کونسل نے دونوں عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہتر خدمات کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔1
