اسمبلی حلقہ منگوڑ میں سوشیل میڈیا جنگ لڑنے ٹی آر ایس کی حکمت عملی

   

دوباک اور حضور آباد کے ضمنی انتخابات میں سوشیل میڈیا کے رول کا جائزہ ، خصوصی تربیت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس نے اسمبلی حلقہ منگوڑ میں انتخابی مہم کا آغاز کرنے سے قبل سوشیل میڈیا میں بی جے پی اور کانگریس کی حکمت عملی کو ناکام بنانے کے لیے 119 اسمبلی حلقوں کے سوشیل میڈیا کے جنگجوں کی تربیت کا اہتمام کیا ۔ حکومت اور ٹی آر ایس پارٹی کے خلاف پوسٹ کیے جانے والے گمراہ کن مواد کا منھ توڑ جواب دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔ اسمبلی حلقہ دوباک اور حضور آباد میں بی جے پی نے سوشیل میڈیا کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ جس کا ٹی آر ایس نے سخت نوٹ لیا ہے۔ ساتھ ہی سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کی ٹیم آئی پیاک کی ٹیم کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر ٹی آر ایس کی سوشیل میڈیا ٹیم کو تیار کیا گیا ہر اسمبلی حلقہ سے ایک نمائندے کو حیدرآباد طلب کیا گیا ۔ ٹی آر ایس سوشیل میڈیا اسٹیٹ کنوینرس ایم کرشنک ، وائی ستیش ریڈی ، پی جگموہن ریڈی اور دنیش چودھری کے ساتھ آئی پیاک ٹیم کے ارکان نے ٹی آر ایس سوشیل میڈیا ٹیم کے ارکان کو تربیت فراہم کی ۔ بی جے پی ۔ کانگریس اور دوسری جماعتوں کے علاوہ اداروں اور شخصیتوں کی جانب سے ٹی آر ایس کے خلاف کئے جانے والے گمراہ کن تشہیر کا جواب دینے پر زور دیا گیا ہے ۔ اس کے لیے ٹوئیٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ، واٹس اپ کے علاوہ دیگر سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمس کا بھر پور استعمال کرنے اور اپنے میسیجس کو نچلے سطح تک پہونچانے کے لیے خصوصی گروپس تیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ بی جے پی اور دوسری جماعتوں کی جانب سے سوشیل میڈیا میں جو حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے اس کے کنٹنٹ سے زیادہ بہتر ٹی آر ایس کا کنٹنٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔۔ ن