پٹنہ : بہار کانگریس نے آج کہاکہ دو دن قبل اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کے اراکین اسمبلی کے ساتھ کی گئی پولیس کاروائی نے ریاست کے وقار کو تار تار کر دیا ہے ۔یوا کانگریس کے سابق ریاستی صدر للن کمار کی قیادت میں جمعرات کو یہاں بڑی تعداد میں کارکنان نے مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے واقعے سے آئین ، جمہوریت اور ایوان کی وقار تار تار ہوئی ہے ۔ پولیس نے جس طرح سے خواتین اراکین اسمبلی کی وحشیانہ پیٹائی کرنے کے ساتھ ہی گندی زبان کا استعمال کیا ہے اسے ملک نے دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے اندر جس طرح کی بدسلوکی اور مار پیٹ کی گئی ہے وہ غیر جمہوری ہے ۔کانگریس لیڈر نے نتیش حکومت پر ظالمانہ وجابرانہ پالیسیوں کا الزام لگایا ۔