اسمبلی میں تحریک اعتماد پیش کیا دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال

,

   

Ferty9 Clinic

کجریوال کی جانب سے لگائے گئے حالیہ الزامات کہ بی جے پی ان کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے لئے اے اے پی اراکین اسمبلی کوراغب کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ بعد یہ اقدام اٹھایاگیا ہے


نئی دہلی۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے جمعہ کے روم اسمبلی میں ”تحریک اعتماد“ پیش کیا۔کجریوال کی جانب سے لگائے گئے حالیہ الزامات کہ بی جے پی ان کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے لئے اے اے پی اراکین اسمبلی کوراغب کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ بعد یہ اقدام اٹھایاگیا ہے۔

اپنے اس اقدام کی منشاء ومقصد کی تفصیلات بتائے بغیر ایکس پر ہندی میں کئے گئے پوسٹ میں کجریوال نے کہاتھا کہ ”میں کل دہلی اسمبلی میں تحریک اعتماد لاؤں گا“۔

ایوان کی کاروائی کل ہونے والی جس میں تحریک اعتماد پر بحث ہوگی۔ جمعہ کا اجلا س ملتوی کردیاگیا ہے اب توجہہ کل کی اہم بحث پر مرکوز ہے۔