حیدرآباد : /23 جولائی (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے قائد اپوزیشن سابق چیف منسٹر کے سی آر کو اسمبلی میں الاٹ کردہ چیمبر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ بی آر ایس کا ایک وفد اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار سے ملاقات کرکے اس کی شکایت کرے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی اجلاس میں انٹر لابی میں موجود قائد اپوزیشن کے آفس کو اسپیکر اسمبلی نے برخواست کردیا تھا ۔ آوٹر لابی میں قائد اپوزیشن کا چیمبر الاٹ کیا گیا ہے ۔ دو رومس کو ایک روم میں تبدیل کرتے ہوئے کے سی آر کیلئے الاٹ کیا گیا ہے ۔ روم کے درمیان بیت الخلاء بنایا گیا ہے ۔ جس پر کے ٹی آر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ بی آر ایس کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ہریش راؤ نے اس مسئلہ کو اسپیکر کے علم میں لایا جس پر انہیں جی پرساد کمار سے اطمینان بخش جواب نہیں ملا ہے ۔ 2