اسمبلی چناؤ سے قبل اکھلیش کو جھٹکا

   

لکھنو: سماج وادی پارٹی کے قانون ساز کونسلر اور اترپردیش کے سابق وزیر شترودرا پرکاش جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ پرکاش نے یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں سینئر لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے پرکاش کو بی جے پی کی رکنیت دلائی اور گلدستے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔پرکاش جو طالب علمی کی زندگی سے ہی سوشلسٹ نظریہ سے منسلک تھے، نے ایس پی سے تعلق توڑ لیا اور ممتاز سماجوادی رہنما راج نارائن کی برسی پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔