اسمبلی کیلئے 6 مرتبہ منتخب ہوچکا ہوں : ڈی ناگیندر

   

Ferty9 Clinic

ضرورت پڑنے پر استعفیٰ کے بعد دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ

حیدرآباد ۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والے خیریت آباد کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر نے پھر ایک بار سنسنی خیز ریمارکس کیا ہے۔ پارٹی سے انحراف اور ڈسکو الفیکشن پٹیشنس کا سامنا کرنے کے دوران کانگریس میں شامل رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گئے تھے۔ آج حمایت نگر ڈیویژن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ استعفیٰ دیکر ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے اور دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ ڈی ناگیندر نے کہا کہ وہ 6 مرتبہ اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوچکے ہیں اور ضمنی انتخاب سے ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہے۔ ڈی ناگیندر نے کہا کہ میری سب سے بڑی طاقت میرے پارٹی ورکرس کا بھرپور ساتھ ہے۔ اس لئے وہ بلاخوف استعفیٰ دینے اور ضمنی انتخاب کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ان کا اور پارٹی کارکنوں کا اٹوٹ رشتہ ہے۔ کارکنوں کے بھروسہ اور طاقت کی وجہ سے وہ استعفیٰ دینے اور ضمنی انتخاب کا سامنا کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں اور انہیں یقین ہے وہ بھاری اکثریت سے کامیاب بھی ہوں گے۔ ڈی ناگیندر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سابق چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے کئے گئے نازیبا ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کی توہین کرنا کے سی آر کو زیب نہیں دیتا ہاں البتہ جمہوریت میں تنقید برائے تعمیر کی مکمل اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تنقید کی جائے گی تو جوابی تنقید کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا۔2