اسمبلی کے احاطہ میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی کے احاطہ میں آج بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔اس دوران اسمبلی اسپیکر گریش گوتم، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔اس تقریب کے دوران قائد حزب اختلاف ڈاکٹر گووند سنگھ اور وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا خصوصی طور پر موجود تھے ۔