میلبورن ۔ اسٹیو اسمتھ کی ہندوستان کے خلاف دھماکہ خیز کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گابا کے بعد وہ میلبورن ٹسٹ میں بھی سنچری بنا چکے ہیں۔ یہ ان کے کیریئرکی34ویں اور ہندوستان کے خلاف ریکارڈ11ویں سنچری ہے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی اسمتھ نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ وہ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر باز بن گئے ہیں۔ اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف 55 ٹسٹ اننگز میں 10سنچریاں بنانے والے جو روٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ان دونوں کے بعد گیری سوبرس، ویو رچرڈس اور رکی پونٹنگ کا نام آتا ہے، جنہوں نے ٹیم انڈیا کے خلاف فی کس 8 سنچریاں بنائیں۔ اسٹیو اسمتھ نے میلبورن ٹسٹ میں 197گیندوں پر 140 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے نام میلبورن میں مجموعی طور پر5 سنچریاں ہیں۔ ۔ اسمتھ نے یہاں82 کی اوسط سے 1233 رنز بنائے ہیں۔ اسمتھ نے اب ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹرس میں سنیل گواسکر، برائن لارا، یونس خان اور مہیلا جے وردھنے کی برابری کرلی ہے۔ اس وقت چار بہترین بیٹرس سمجھے جانے والوں کی فہرست میں اسمتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اب وہ صرف جو روٹ کے پیچھے ہے۔ روٹ نے اب تک 36 ٹسٹ سنچریاں اسکورکی ہیں۔ ولیمسن کے نام 33 اور کوہلی کوہلی کے نام 30 سنچریاں ہیں۔