اجزا : گوشت آدھا کلو، ادرک کا پیسٹ تین چائے کے چمچے، دہی آدھا کلو، تیل ایک کپ، دھنیا تین کھانے کے چمچے، کوئلہ ایک ٹکڑا، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، ٹماٹردو عدد، نمک حسبِ ذائقہ، تازہ دھنیا کٹا ہوا آدھا کپ، لال مرچ حسبِ ذائقہ، ہری مرچیں (کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ، لہسن کا پیسٹ چار چائے کے چمچے، پیاز ایک عدد (لچھے)۔
ترکیب:کٹی ہوئی پیاز کو تیل میں براؤن کر لیں اور اس میں گوشت ڈال کر بھونیں کہ گوشت کا رنگ بدل جائے تو پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں۔22 منٹ بعد اس میں ٹماٹر، دھنیا، ہلدی، نمک، لال مرچ ڈالیں اور پانی ڈالیں۔جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس کو اتنا بھونیں کہ تیل نکل آئے۔اب آنچ دھیمی کر دیں۔دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک، لال مرچ، گرم مسالہ ڈال کر خوب ملائیں۔اب کوئی ڈھکن والی ڈش میں گوشت نکال لیں اور اوپر سے دہی کی تہہ لگائیں اس پر ہرا دھنیا اور ہری مرچ چھڑک دیں۔اور روٹی کا ایک ٹکڑا رکھ دیں۔کوئلے کو خوب دہکا کر سرخ کر لیں اور پھر ڈبل روٹی کے اوپر رکھیں اوردو چمچے تیل ڈال کر فوراً ڈھک دیں۔دس تا پندرہ منٹ بعد کھولیں۔کوئلہ اور روٹی ہٹا کر سرو کریں۔